بنگالی بولنے والے بھی پاکستانی ہیں آئین نے انہیں دیگر پاکستانیوں جتنے حقوق دیئے ہیں
Posted on January 30, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری محمد علی جعفری نے میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے بنگالی زبان بولنے والے پاکستانیوں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرکے انہیں حق رائے دہی سے محروم کرنے کی سازش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق جو بچہ جس ملک میں پیدا ہوتا ہے۔
پیدائشی طور پرا سی ملک کا شہری کہلاتا ہے اور اسے اپنا شہری تسلیم کرکے تمام بنیادی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے پرویز مشرف کے دور حکومت میں بنگالیوں کو پاکستانی شہری تسلیم کرکے انہیں شناختی کارڈ جاری کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا گیا تھا اب اسے روک دیا گیا ہے۔
اور بنگالی زبان بولنے والے پاکستانیوں کے معیاد ختم ہوجائے والی شناختی کارڈوں کی تجدیداور نئے شناختی کارڈ کا اجراء بھی نہیں کیا جارہا ہے جو یقینا ماورائے آئین و قانون اور پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش بھی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ بنگالی زبان بولنے والے پاکستانی شہریوں کو بھی تمام قانونی و آئینی حقوق وسہولیات فراہم کی جائیں اور ان سے دوسرے درجے کے شہری یا تارکین وطن جیسا سلوک بند کیا جائے۔