بنگلورٹیسٹ (جیوڈیسک) بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان راس ٹیلر نے کیریئر کی ساتویں سنچری بنائی۔ کم روشنی کے باعث پہلے روز کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ کے چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو اٹھائیس رنز بنائے۔ بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں راس ٹیلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔برینڈن مک کلم کوظہیر خان نے صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔ مارٹن گپٹل ترپن، ڈینیئل فلائن تینتیس اور جیمز فرینکلن آٹھ رنز بنا ئے۔ راس ٹیلر نے کپتان اننگز کھیلی۔
ٹیلر ایک سوتیرہ رنز بناکر اوجھا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ وکٹ کیپر وان وک کیریئر بیسٹ تریسٹھ اور ڈگ بریسویل تیس رنز بناکر ناٹ آئوٹ ہیں۔دونوں نے ساتویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں بیاسی رنز کا اضافہ کیا۔ بھارت کے پراگیان اوجھا نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔