بنگلہ دیش(جیوڈیسک)بنگلہ دیش کے جنوبی ساحلی پٹی میں طوفان سے 20 افراد ہلاک، پندرہ سو لاپتہ اور ہزاروں مکان تباہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کی جنوبی ساحلی پٹی والے ضلعوں میں سمندری طوفان سے بیس افراد ہلاک ، پندرہ سو ماہی گیر لاپتہ اور ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے سولہ کا تعلق نوٹکھال صوبے سے ہے جبکہ ملک کے سب سے بڑے جزیرے بھولا کے پولیس چیف بشیر احمد کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقے سے چار لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور پانچ سو ماہی گیر اب بھی لاپتہ ہیں۔