بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے 100 افراد لاپتہ، 40 کو بچا لیا گیا

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکہ (جیوڈیسک) وسطی بنگلہ دیش کے ایک دریا میں ایک کشتی الٹنے کے بعد 100 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے، الٹنے والی اس کشتی پر 150 سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

جبکہ مقامی افراد نے 40 مسافروں کو بچا لیا، ایک پولیس افسر نے کہا کہ امدادی ٹیمیں دارالحکومت ڈھاکہ سے تیس کلومیٹر جنوب کی طرف واقع ضلع منشی گنج میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔