اسلام آباد:(جیوڈیسک) بنگلہ دیش کا سیکیورٹی وفد بی سی بی کے چیئرمین مصطفے کمال کی سربراہی میں ہفتے کی صبح اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ بنگلہ دیش کے وفد کی کلیئرنس کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کریگی۔
وفد اسلام آباد میں وزیر داخلہ رحمن ملک سے ملاقات کریگا۔ وزارت داخلہ اور پی سی بی کے اعلی حکام وفد کو بنگلہ دیش ٹیم کیلئے کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دے گا۔بنگلہ دیش کے وفد میں میرپور کے ڈپٹی کمشنر بھی شامل ہوں گے۔ وفد کراچی اور لاہور کا بھی دورہ کریگا۔ جہاں پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔