بنگلہ دیش کشتی حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 138 ہو گئی

Bangladesh Accident

Bangladesh Accident

بنگلہ دیش میں کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد ایک سو اڑتیس ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو دریائے میگھنا میں ڈوبنے والی کشتی کے مزید چھبیس مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

حکام کے مطابق دو سو مسافروں کی گنجائش والی کشتی میں حادثے کے وقت چار سو مسافر سفرکر رہے تھے۔ کشتی منشی گنج کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی تھی۔ لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔