بنگلہ دیش کے دورے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعلان میں مختلف وجوہ سے چند روز کی تاخیر سے کیا جائیگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم پچیس نومبر کو سری لنکا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے بعد ابوظبی سے براہ راست بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔ جہاں ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی ،تین ون ڈے اور دوٹیسٹ میچز پر مبنی سیریز کھیلی جائیگی۔ محمد الیاس کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس جمعرات کوہوا جس میں بیس کھلاڑیوں کے نام فائنلائز کئے گئے ہیں۔ ٹیم کا اعلان سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے کے بعد متوقع تھا لیکن گورننگ بورڈ کی جانب بعض پلیئر کے انتخاب کیلئے دبائو کی وجہ سے اعلان موخر کردیا گیاہے اور اب چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی منظوری سے اسکا اعلان کیا جائیگا۔ محدود اوور زکے میچوں کیلئے بیٹسمین عثمان صلاح الدین اور فاسٹ بولر صدف حسین سمیت چند نئے کھلاڑیوں کو چانس دیا جا سکتا ہے۔عمر امین کی واپسی بھی متوقع ہے۔