بھارت : (جیو ڈیسک) بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بوفورز مسئلے پر حزب اختلاف کی شدید ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔ بھارتی حزب اختلاف نے ایوان میں کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ بی جے پی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف جسونت سنگھ نے کہا کہ بوفورز اسکینڈل کرپشن کی ایک مسلسل داستان ہے۔
انھوں نے بوفورز کے مسئلے پر عدالتی کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ تقریبا پچیس سال قبل بھارتی فوج کے لئے توپوں کی خریداری پرکمیشن کے حوالے سے بوفورز اسکینڈل میں بہت سی اہم شخصیات کو ملوث کیا گیا تھا۔