بھارتی فلم دبنگ کی منی کا مقابلہ کرنے کیلیے میدان میں آگئی ہیں بولڈ گرل ملیکا شراوت ، اپنے جلووں کی بجلی گرائیں گی تامل ری میک اوستھی میں، منی بن کر۔ ملائیکا اروڑا گذشتہ کئی سال سے نہ صرف آئٹم نمبرز کی ملکہ مانی جاتی ہیں، بلکہ انھیں آئٹم نمبر کی کامیابی کی ضمانت بھی سمجھا جاتا ہے۔ چھیاں چھیاں سے منی بدنام ہوئی تک ملیکا اروڑا نے کسی بھی بالی ووڈ حسینہ کو اپنی جگہ نہیں لینے دی۔ مختلف گانوں کے فوٹیج ملائیکا اروڑا کے آئٹم گانے منی بدنام ہوئی نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے جس کے بعد دبنگ کی تامل ری میک اوستھی کیلئے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا کہ اس فلم کی منی کون ہو گی۔ زرین خان، کترینہ کیف، دیپکا پڈکون اور ودیا بالن کے بارے میں سوچا گیا، تو گلیمر گرل بپاشا باسو نے بھی اس نمبر کیلیے فلم ڈائریکٹر سے رابطہ کیا اور قرعہ نکلا مرڈر کی بولڈ گرل ملیکا شراوت کے نام۔ ملیکا نے دعوی کیا ہے کہ وہ یہ آئٹم نمبر کر کے سب کو حیران کردیں گی۔ تامل فلم اوستھی گیارہ نومبر کو ریلیز کی جارہی ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ملیکا شراوت ملائیکا اروڑہ کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوتی ہیں یا نہیں۔