بولیویا میں ہزاروں افراد کا حکومت کے خلاف احتجاج

Bolivia Protest

Bolivia Protest

بولیویا (جیوڈیسک) بولیویا میں حکومتی اقدامات کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل اآئے، ٹرانسپورٹرز نے سڑکیں بلاک کرکے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ بولیویا میں منشیات اور دوسری ممنوعہ اشیا کی غیر قانونی اسمگلنگ کے نئے قانون کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے۔

مظاہرین نے ٹائر جلا کر کئی اہم سڑکیں بلاک کردیں ۔غیر قانونی اسمگلنگ کے نئے قانون کے مسودے کو منظوری کیلئے صدر کوپیش کر دیا گیا ہے۔ مشتعل مظاہرین نے اور حکومت سے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پولیس کی بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 5 مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔