بوچھال کلاں میں سابق کونسلر ملک جاوید اختر کے گھر ایک میٹیگ کا انعقاد کیا گیا

بوچھال کلاں (نامہ نگار ) تحریک انصاف کے راہنما ملک اختر شہباز نے کہا ہے کہ گذشتہ روز بوچھال کلاں میں سابق کونسلر ملک جاوید اختر کے گھر ایک میٹیگ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد صرف یہ تھا کہ ڈگری گرز کالج بوچھال کلاں کے وہ لوگ جنہوں نے اس کار خیرکے لئے تعاون کرتے ہوئے رقوم فراہم کیں تھیں ان میں تحفظات پائے جا رہے تھے کہ اکٹھی ہونے والی رقم کہاں خرچ کی گئی ہم نے لوگوں کو بلا کر انہیں اخراجات سے آگاہ کیا مگر کچھ لوگوں نے اس میٹنگ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی اور صحافیوں کو بتیا کہ اس میٹنگ کا مقصد MPAملک تنویر اسلم کا شکریہ ادا کرنا تھا انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک تنویر کا شکریہ ادا کرنے کی کیا ضرورت تھی ہم نے کالج اپنے زور بازو سے حاصل کیا ہے انہوں نے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں کہا گیا تھا کہ ایم پی ائے ملک تنویر اسلم کے مشکور ہیں