ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ کی اداکارہ بپاشا باسو نے فٹنس ڈی وی ڈی لانچ کر دی، ڈی وی ڈی میں 30 منٹ کا بریک فری ڈانس ورک آوٹ ہے۔ بالی ووڈ ایکٹریس بپاشا باسو نے اپنی اسمارٹ نیس کے راز پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے فٹنس ڈی وی ڈی بریک فری لانچ کردی ہے۔
ڈی وی ڈی میں 30 منٹ کا ڈانس ورک آوٹ ہے جس سے اسمارٹ رہنے میں مدد لی جاسکتی ہے۔ ڈی وی ڈی کے لانچ پر بپاشا کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد عوام میں فٹ رہنے کا شوق پیدا کرنا ہے۔ بپاشا باسو کی یہ دوسری ڈی وی ڈی ہے۔