بچوں کو بیماریوں سے بچانے والی ویکسین کی شدید قلت، اموات کا خدشہ

vaccine

vaccine

پاکستان(جیوڈیسک)ملک بھر میں بچوں کو جان لیوا بیماریوں سے بچانے والی ویکسین کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث بچوں کی اموات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کے لیے بچوں کی ویکسین کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہوگیا۔ ٹی بی ، پولیو ، ٹیٹنس اور خسرہ کی حفاظتی ویکسین کا صرف 10 دن کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کو خط کے ذریعے صورت حال سے آگاہ کردیا اور ویکسین کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف صوبے ابھی تک ویکسین خریدنے کے لیے پی سی ون تیار نہیں کرسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین کی خریداری اور درآمد میں 4 ماہ لگ سکتے ہیں۔

ویکسین کی درآمد میں تاخیر سے بچوں کی اموات کا خدشہ ہے۔وفاقی حکومت قومی توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے ذریعے ہرسال ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ویکسین صوبوں کو فراہم کرتی ہے۔اس وقت اس مد میں عالمی ادارے کی جانب سے ملنے والے 24 ملین ڈالر پلاننگ کمیشن کے پاس موجود ہیں۔