بچیوں کی تعلیم ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے : سعیدہ بانو

گجرات: بچیوں کی تعلیم ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، کیونکہ ایم پڑھی لکھی ماں اپنے خاندان کو بہتر انداز میں سنبھال سکتی ہے ، ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ ورکرز ویلفیئر ہائی سکول فار گرلز محترمہ سعیدہ بانو نے گزشتہ روز سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کا انتظام کریں تا کہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ، انہوں نے کہا کہ پڑھی لکھی ماں اپنی اولاد کو صحیح راستے پر گامزن کر سکتی ہے ، ورکرز ویلفیئر سکول کا شمار ان اداروں میں ہوتا ہے جو بچوں کو بہترین تعلیم و تربیت فراہم کرتے ہیں۔