کانز : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ ہیرو تو 70 کے پیٹے میں بھی خود کو کہتے ہیں بڈھا ہو گا تیرا باپ لیکن جیکی چن کو لگتا ہے کہ وہ ایکشن فلموں کے لئے اب بوڑھے ہو چکے ہیں۔۔ ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والے چینی اداکار اور ہدایت کار جیکی چن نے کانز فلمی میلے میں ایکشن فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
اٹھاون سالہ جیکی چن کا کہنا ہے کہ انہیں کراٹے کڈ میں کام کرکے اندازہ ہوا کہ ان کی ہڈیوں میں اب پرانی والی بات نہیں رہی۔ چائینیز زودیک ان کے کیئریر کی سو ویں فلم ہے ،جس کی تشہیر کے لئے وہ کانز میں موجود ہیں۔ جیکی کا کہنا ہے کہ یہ ان کی بہ طور ایکشن ہیرو آخری فلم ہو گی۔