اسلام آباد : (جیو ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت افغانستان کی بگرام جیل سے دس پاکستان قیدیوں کی رہائی کیلئے جلد اقدامات کرے ۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بگرام جیل میں قید ان لوگوں کی حکومت کی جانب سے شناخت نہ کئے جانے کے باعث ان لوگوں کی رہائی ممکن نہیں ہو پارہی ۔ انھوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ان لوگوں کی شناخت کے حوالے سے فیصلہ دے دیا گیا ہے۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بگرام میں قید پاکستانیوں کا پاکستان لاکر ان کا ٹرائل کیا جائے اور اگر کسی پر جرم ثابت ہو تا ہے تو اسے پاکستانی قانون کے مطابق سزاد ی جائے۔