بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان ہائیکورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق وزیر داخلہ آفتاب شیر پا کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔ کیس کی آئندہ سماعت تین ستمبر کو ہو گی ۔ سبی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں آفتاب شیر پا کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔آج آفتاب شیر پا اپنے وکیل بیرسٹر مصطفی شیر پا کے ہمراہ بلوچستان ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور درخواست ضمانت دائر کی۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد دس لاکھ روپے کے عوض ان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آفتاب شیر پا نے کہا جب بات صوبائی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو جائے تو پھر معاملہ فوج کے حوالے کیا جاتا ہے۔ بلوچستان میں جب تک اعتماد سازی بحال نہیں ہوتی صورتحال بہتر نہیں ہو گی ۔ آفتاب شیر پا کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جب تک اعتماد سازی بحال نہیں ہوتی۔صورتحال بہتر نہیں ہو گی ۔