بگ بی کے معدے کا کامیاب آپریشن، حالت بہتر

amitabh

amitabh

بگ بی کے انتیس برس پرانے زخم کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔ ان کے بیٹے ابھیشک کا کہنا ہے امیتابھ بچن کو آپریشن تھیٹر سے وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ امیتابھ بچن پچھلے انتیس سال سے معدے کی تکلیف میں مبتلا تھے ان کا آپریشن ممبئی کے اسپتال میں کیا گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر ابھیشک نے مداحوں کو کامیاب آپریشن کی خوشخبری سنائی۔ معدے میں تکلیف بڑھ جانے کے باعث بگ بی نے سی ٹی اسکین کرایا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا۔ امیتابھ بچن انتیس برس قبل فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔