بھارت : (جیو ڈیسک) امریکا اور بھارت کے درمیان جنگی مشقیں سات اپریل سے ہونگی، بھارت نے جدید جوہری آبدوز بحریہ میں شامل کر لی۔ بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ کسی ملک کے خلاف جنگی عزائم نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا اور بھارت کی افواج کے درمیان پندرہویں سالانہ مشترکہ جنگی مشقیں رواں ماہ شروع ہونگی۔ مشقوں میں دونوں ممالک کی بحری افواج ۔ جدید جہاز، طیاریاور آبدوزیں حصہ لیں گی ۔ جدید ہتھیاروں، ریڈار سسٹم اور دیگر اسلحے کی آزمائش بھی کی جائے گی۔
اس سے قبل جوہری آبدوز بحریہ میں شامل کرنے کی تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی کا کہنا تھا جنگی مشقیں، جدید ہتھیار اور آبدوزیں کسی ملک کے خلاف نہیں۔ بھارت کسی کے خلاف جنگی عزائم نہیں رکھتا۔ رواں عشرے کے آخر تک بحریہ میں پانچ آبدوزیں شامل کی جائیں گی۔