لاہور(جیوڈیسک)پانچ سال بعد بھارتی اسکواش ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ مہمان کھلاڑیوں نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا۔
پندرہ رکنی بھارتی دستہ پانچ سال بعد پاکستان میں سکواش کھیلنے پہنچ گیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا سکواش کے حوالے سے پاکستان دنیا بھر میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے اور یہاں پہنچ کر وہ محبت اور کھیل دونوں سے لطف اندوز ہوگے۔ بھارتی دستے کا پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے استقبال کیا۔
صدر پنجاب ایسوسی ایشن ملک اجد علی نون کا کہنا تھا کہ بھارتیوں نے ہمیشہ انہیں خوش آمدید کہا اور وہ بھی بھارتی مہمانوں کی خوب آو بھگت کریں گے۔ دوسری ایشین ماسٹرز سکواش چیمپئن شپ تین سے چھے ستمبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی اور روایتی حریفوں سمیت سنگا پور، ہانگ کانگ اور سری لنکا کے کھلاڑی بھی ان ایکشن ہوں گے۔