بھارتی ثقافت ہماری تہذیب کو نگلتی جارہی ہے ‘ جی کیو ایم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان میں بھارتی فلموں و ڈراموں کی پسندیدگی کے باعث پاکستانی ثقافت و زبان کو پہنچنے والے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ بھارتی فلموں و ڈراموں کے باعث نہ صرف پاکستان کی قومی ‘ اسلامی اور علاقائی ثقافت کو نقصان پہنچاہے بلکہ قومی زبان اردو کے ساتھ صوبائی و علاقائی زبانوں میں بھی بھارتی ہندی کی آمیزش ہوتی جارہی ہے جو کسی بھی طور موزوں و مناسب نہیں ہے ۔

انہوں نے پاکستان کی قومی ‘ صوبائی وعلاقائی زبانوں کو بھارتی ثقافتی حملے سے محفوظ بنانے کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اردو’ سندھی ‘ پنجابی ‘ بلوچی ‘ پشتو اور کشمیری بولنے والوں کا ہی وطن نہیں بلکہ یہاں سرائیکی ‘ ہندکو اور دیگرزبانیں بولنے والوں کیساتھ گجراتی بولنے والوں کی بڑی تعداد بھی بستی ہے اور ہر زبان سے وابستہ افراد اپنی ایک منفرد ثقافت و تہذیب کے بھی حامل ہیںلیکن بھارتی ثقافت ہماری تہذیب کو نگلتی جارہی ہے اسلئے زبان وثقافت اوتہذیب کو بھارتی ثقافتی حملے سے محفوظ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے !