کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے افسرکو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو پولیس اور حساس ادارے نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کر کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کیا۔
حکام کے مطابق اے ایس آئی شہزاد پرویز شارع فیصل تھانے میں تعینات تھا، ملزم کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار پولیس افسر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے، پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے اور گلستان جوہر کا رہائشی ہے، ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جا رہی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اے ایس آئی شہزاد پرویز سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔