بھارتی رکن پارلیمنٹ اور اقوام متحدہ کے سابق انڈر سیکریٹری جنرل ششی تھرور نے جماعت الدعو کے بانی حافظ سعید کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی شہر کوچی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ششی تھرور نے الزام عائد کیا کہ حافظ سعید ممبئی حملوں میں کا ماسٹر مائنڈ تھا اور حکومت پاکستان اور عدلیہ نے حافظ سعید کے حامیوں کے شدید ردعمل کے خوف سے تفتیش میں نرمی برتی اور ان کی اشتعال انگیز تقریروں کا بھی نوٹس نہیں لیا۔ تھرور کا کہنا تھا کہ بھارت کے فراہم کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر حافظ سعید کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئیے۔