بھارتی ریاست آسام میں 3 دن سے دلدل میں پھنسا ہاتھی نکال لیا گیا

India

India

بھارت (جیوڈیسک) نئی دہلی بھارت میں دلدل میں پھنسے ہاتھی کو لمبی جدوجہد کے بعد نکال لیا گیا، بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں ایک ہاتھی دلدل میں گرگیا،تین دن بغیر کھائے پیئے پھنسے رہنے سے ہاتھی کمزور ہوگیا اور ہمت بھی کم ہوگئی ، لیکن بیچارا ہاتھی دلدل سے نہ نکل پایا۔

محکمہ جنگلات نے ہاتھی کو پین کلرز، وٹامن اور طاقت کی دوائیاں دیں اور مسلسل نگرانی کی ، آخر کاراسے نکال لیا گیا، ایسا ہی ایک واقعہ کچھ عرصہ پہلے بھی پیش آیا تھا ، جب ایک ہتھنی اور اس کا بچہ کنویں میں گر گئے تھے ، جنھیں بچانے کے لیے کرین منگوانا پڑی ، لیکن ہتھنی اپنے بچے کو نکالنے میں کامیاب ہوگئی اور دونوں واپس جنگل میں بھاگ گئے۔