بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی ریاست مہاشٹرا میں زائرین سے بھری بس کھائی میں گرگئی ہے جس کے نتیجے میں تیس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق زائرین کی بس مہارشٹرا کے ضلع عثمان آباد سے حیدرآباد جارہی تھی کہ کھائی میں گر گئی۔ جس کے نتیجے میں تیس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔