پاکستان : (جیو ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے اجمیر کی جیل میں قید بزرگ پاکستانی ڈاکٹر خلیل چشتی کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی ہے۔ ڈاکٹر چشتی کو یکم نومبر کو وآپس بھارت آنا ہو گا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے اکیاسی سالہ مائیکرو بائیو لو جسٹ ڈاکٹر خلیل چشتی کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان روانگی سے قبل ڈاکٹر چشتی کو بھارتی ہائی کمیشن میں پانچ لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانا ہوں گے اور انہیں یکم نومبر کو واپس بھارت آنا ہو گا۔ اس سے قبل 9 اپریل 2012 کو ڈاکٹر خلیل چشتی کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ ڈاکٹر چشتی کو 11 اپریل 2012 کو رہا کر دیا گیا تاہم ضمانت پر رہا ہونے کے بعد بھی بھارت سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ وہ 1992 سے بھارت میں قید تھے۔