بھارت کے شہر کولکتہ کے اسپتال میں آتشزدگی کے باعث متعدد افراد پھنس گئے ہیں جبکہ بیس گاڑیاں آگ بھجانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق کولکتہ کے آمری اسپتال میں لگنی والی آگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ آگ بجھانے کا عملہ اور فائر بریگیڈ کی بیس گاڑیاں آگ پر قابو پانی کی کوشش کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی انتظامیہ اسپتال میں پھنسے مریضوں اور عملے کو نکالنے کی کوششمیں مصروف ہیں۔ ٹی وی کے مطابق اسپتال میں مریض، عملے اور مریضوں کے رشتہ داروں سمیت تین سو کے قریب افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق اس اسپتال میں پہلے میں آگ لگ چکی ہے۔