نئی دہلی : بھارت نے عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے بنکر شکن لیزر گائڈیڈ بموں کی خریداری کیلئے ٹینڈر طلب کر لیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکومت نے متعلقہ غیر ملکی کمپنیوں سے ایک سو لیزر گائیڈڈ بنکر شکن بموں کی خریداری کے لیے ٹینڈر طلب کیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق امریکی لاک ہیڈ مارٹن اور ایک اور ادارے کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے بولیاں جمع کرادی ہیں۔ بھارت نے بحری بیڑوں اور جوہری آبدوزوں کی خریداری کے بعد فضائیہ کو مضبوط کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔