بھارتی فلم برفی بھی سو کروڑ کلب میں شامل

Barfi film

Barfi film

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی برفی کے نام سے ریلز ہونے والی فلم بھی سو کروڑ کلب میں شامل ہو گئی۔رنبیر کپور اور پریانکا چوپڑا کی برفی سب کا دل لبھا رہی ہے۔ صرف دس روز میں ایک ارب روپے کا بزنس کر کے فلم کے پروڈیوسر کو بھی حیران کر دیا۔ فلم میں رنبیر کپور نے گونگے بہرے لڑکے کا کردار ادا کیا جو آٹزم میں مبتلا پریانکا کی محبت کا شکار بن جاتا ہے۔