بھارتی فلم چل پکچر بناتے ہیں کا پہلا ٹریلر جاری

Indian Film

Indian Film

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی نئی فلم “چل پکچر بناتے ہیں” کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔”چل پکچر بناتے ہیں” کے مرکزی کردار راحیل ٹنڈن اور بھاونا روپرل پہلی بار کسی فلم میں کام کررہے ہیں ۔ مصنف اور ڈائریکٹر پرتیش چکرورتی کی بھی یہ پہلی فلم ہے۔ فلم میں ایک ایم بی اے پاس نوجوان کی کہانی بیان کی گئی ہے جو پندرہ برس کی عمر سے فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بننا چاہتا ہے۔

وہ شادی اور برطانیہ میں نوکری ٹھکرا کر فلم نگری پہنچ جاتا ہے ۔ وہاں اسے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم جلد نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔