بھارتی فوج کی جانب سے باغ کے حاجی سیکٹر میں پاکستان حدود کی خلاف ورزی

ISPR

ISPR

بھارتی فوج نے آزاد جموں کشمیر میں باغ کے حاجی سیکٹر میں پاکستان حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان فوج کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجیوں نے باغ میں حاجی پیر سیکٹر پر ایک پاکستانی چیک پوسٹ ساون پترا پر حملہ کیا جس سے دو پاکستانی فوجی جوان شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستانی فوج کی جانب سے جوابی حملے پر بھارتی فوج اسلحہ چھوڑ کر واپس بھاگ گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے فوری طور پر فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے اور اس واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے۔