بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی دوبارہ خلاف ورزی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لانس نائیک اشرف شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ہاٹ سپرنگ اور جندروٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لانس نائیک اشرف شہید ہوگئے۔
دفاعی مبصرین کے مطابق بھارت پاکستان کی اندرونی صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔اس لئے پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے احتجاج کے علاوہ اس نے اقوام متحدہ کے مبصر سے انکوائری کرانے کا مطالبہ بھی مسترد کر دیا ہے۔