راولپنڈی (جیوڈیسک) گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سپاہی عاصم اقبال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ گارڈ آف آنر دیا گیا۔ پاک فوج کے سپاہی عاصم اقبال راولا کوٹ کے علاقے نیزہ پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائیرنگ سے شہید ہوے تھے۔
شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی کے علاقے چروہ گاوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گء اس موقع پر شہید کے اہلے خانہ اور 10 کور کے کرنل طاہر سمیت فوج کے دیگر اعلی عہدے داران شامل تھے شہید کے سو گوار ان میں والد اور والدہ شامل ہیں۔