بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی وزیر ریلوے نے ٹرینوں کے کرایے میں اضافے پر شدید تنقید کے بعد استعفی دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دنیش ترویدی نے وزیراعظم من موہن سنگھ کو اپنا استعفی بھجوادیا ہے۔ دنیش ترویدی کو ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے اور بجٹ میں غیرمعمولی اضافے پر اپنی ہی جماعت کی جانب سے شدید تنقید کاسامنا تھا۔ جس کے بعد بھارتی وزیرریلوے نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مکل رائے کو وزیرریلوے مقرر کیا جانے کا امکان ہے۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی جانب سے دنیش ترویدی کے استعفے ملنے کی تردید کردی گئی ہے۔