بھارتی وزیر خآرجہ کی داتادربار اور مینار پاکستان پر حاضری

indian foreign minister at data darbar

indian foreign minister at data darbar

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا تین روزہ دورہ پاکستان کے آخری مرحلے میں لاہور میں مصروف دن گزارا ۔جہاں انہوں نیگورنرپنجاب اور وزیراعلی سیملاقاتیں کیں۔ وہ داتا دربار،مینارپاکستان اور گورداوارہ صاحب بھی گئے ۔

 

بھارتی وزیر خارجہ کا لاہور ائیرپورٹ پر وزیرمہمانداری چوہدری عبدالغفور نے پرتپاک استقبال کیا۔ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت پاکستان کے ساتھ مثبت اور تیز تر مذاکرات چاہتی ہے۔ انہوں نیگورنرسردار لطیف کھوسہ سے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ امورپر بات چیت کی گئی ۔ایس ایم کرشنا کا کہناتھا کہ پاک بھارت تعلقات سیاسی ادوار میں مستحکم ہوئے ۔ گورنر پنجاب نیکہا کہ۔دونوں ممالک کیعوام نفرت کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

 

بھارتی وزیر خارجہ نے وزیراعلی شہباز شریف سیبھی ملاقات کی اس موقع پرایس ایم کرشنا نے کہا کہ باہمی تجارت سے دونوں ملکوں میں خوشحالی آئیگی،شہباز شریف نے کہا کہ ماضی کو بھلاکر نئی منزلوں کودیکھنا ہوگا۔ ویزہ پالیسی میں تبدیلیاں خوش آئند ہیں۔

 

ایس ایم کرشنا نے داتادربارپر بھی حاضری دی ۔ وہ مینار پاکستان بھی گئے ،انہیں یادگار پر کندہ تاریخ کے بارے بریفنگ بھی دی گئی ۔ میڈیا سے گفتگو میں ایس ایم کرشنا نے کہا کہ پاکستان آکر انہیں بہت خوشی ہوئی بھارت پر امن پاکستان کا خواہاں ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ مینارپاکستان سیگوردوارہ صاحب بھی گئے۔ جہاں انہیں بطورتحفہ تلوار پیش کی گئی۔