نئی دہلی(جیوڈیسک)بھارتی ٹینس کھلاڑیوں نے ڈیوس کپ کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دیدی۔ آئندہ ماہ نئی دہلی میں ڈیوس کپ میں شرکت کے لئے میزبان ٹینس کھلاڑیوں نے اپنے مطالبات پیش کر دیئے۔
بھارت کے ٹینس سٹارز نے دھمکی دی کہ اگر انہیں ملک کی ٹینس فیڈریشن سے معاہدے کو نمائندگی سے مشروط کیا گیا تو وہ ڈیوس کپ نہیں کھیلیں گے۔
کھلاڑیوں نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا ایونٹ کی انعامی رقم میں اضافہ کیا جائے۔ ساتھ ہی ساتھ ٹیم میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھا کر چھ کر دی جائے۔ آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کے اضافے کی شرط پر گرین سگنل دیا تھا۔