بھارتی پنجاب اسپورٹس کا دو رکنی وفد لاہور پہنچ گیا

Wagha Border

Wagha Border

لاھور (جیوڈیسک) بھارتی پنجاب کا دو رکنی وفد پنجاب یوتھ فیسٹیول میں جاری انٹرنیشنل یوتھ ایونٹ کا جائزہ لینے کے لئے لاہور پہنچ گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عثمان انور نے بھارتی پنجاب کے سیکرٹری اسپورٹس پرم جیت سنگھ اور ڈائریکٹر اسپورٹس سیورلر سنگھ سدھو کا واہگہ بارڈر پر استقبال کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری اسپورٹس پرم جیت سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ ماہ بھارتی پنجاب کا سینتالیس رکنی دستہ انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول میں حصہ لے گا۔ ان کھیلوں میں ہاکی، رسہ کشی، میٹ ریسلنگ اور سرکل کبڈی شامل ہوں گی۔