پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ہاکی حکام نے پاک بھارت سیریز کے انعقاد کی تصدیق کر دی۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پی ایچ ایف کے سیکرٹری آصف باجوہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈین ہاکی کو اپنی حکومت کی جانب سے سیریز میں شمولیت کی اجازت مل گئی ہے لیکن سیریز پہلے بھارت میں ہو گی یا پاکستان میں یہ طے ہونا باقی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے پہلے ہاکی سیریز رواں سال مارچ میں ہونا طے پائی تھی۔