بھارتی پنجاب میں ری پولنگ کے دوران جعلی ووٹ ڈالنے پر سیاسی تنظیموں میں تصادم واقعے کی وجہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین میں خرابی بیان کی جا رہی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے جعلی ووٹنگ کا الزام۔ بھارتیہ جانتا پارٹی کے بلدیو راج بگا نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکار لوگوں کو اپوزیشن پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالنے پر مجبور کر رہے تھے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور بلدیو راج بگا کو انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب کانگریس نے بلدیو راج کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ صوبہ پنجاب میں صوبے کی حکمران جماعت شیرومنی اکالی دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔