بھارت انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں

under 19 indian cricket team 2012

under 19 indian cricket team 2012

بھارت اس سے پہلے دو بار انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیت چکا ہے

آسٹریلیا میں جاری انیس برس سے کم عمر کھلاڑیوں کے عالمی کرکٹ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو نو رنز سے شکست دے دی ہے۔

اتوار کو انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت اور دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا مدمقابل ہونگے۔بھارت کی جانب سے دیے گئے دو سو دس رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ نے نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں اور پچپن کے سکور پر اس کے تین کھلاڑی آٹ ہو چکے تھے جبکہ بھارت کی پہلے وکٹ اکاون کے سکور پر گری تھی۔

نیوزی لینڈ کے فلیچر ترپن رنز کے ساتھ سب سے رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔بھارت کے سندیپ شرما، روی کانت سنگھ اور ہرمیت سنگھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جمعرات کو ٹانزوِل میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو نو رنز بنائے۔جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو رنز بنا سکی۔بھارت کی جانب سے بیٹنگ میں چوپڑا باون رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ اس کے علاوہ بابا اپارہ جیتھ نے چوالیس رنز بنائے۔

چوپڑا نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو دو گیندوں پر یہ سکور کیا۔ وہ نیوٹل کی گیند پر کیچ آٹ ہو گئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ہارن نے تین جبکہ کوئن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کے بابا اپارہ جیتھ کو چوالیس رنز بنانے اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔بھارت نے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

بھارت کی ٹیم انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں چوتھی بار فائنل میں پہنچی ہے جبکہ سال دو ہزار اور دو ہزار آٹھ کے کپ کی فاتح رہی ہے۔