بھارت : اکلیش یادویو اترپردیش کے نئے وزیر اعلی منتخب

Akhilesh Yadav

Akhilesh Yadav

بھارت : (جو ڈیسک)سماج وادی پارٹی کے رہنما اکلیش یادویو بھارتی ریاست اتر پردیش کے نئے وزیر اعلی ہوں گے۔ وہ پندرہ مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اڑتیس سالہ اکلیش اتر پردیش کے سب سے کم عمر وزیر اعلی ہوں گے۔ وہ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادیو کے صاحبزادے ہیں۔

اکلیش پارلیمنٹ کے ممبر کی حیثیت سے کئے جانے والے اقدامات کی وجہ سے مقامی سیاست اور عوام میں مقبولیت رکھتے ہیں۔ سماج وادی پارٹی نے متفقہ طور پر ان کو وزیر اعلی نامزد کیا تھا۔