بھارت براہموس میزائل پاکستانی سرحدکے پاس نصب کر سکتا ہے،میڈیا

brahmos

brahmos

بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی فوج نے پاکستان کی سرحد کے ساتھ سپرسانک کروز میزائل نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارت کی فوج یہ جدید سپر سانک میزائل پاکستان اور چین کی سرحدوں سے ملنی والی شمال مشرقی ریاستوں یا مقبوضہ کشمیر میں نصب کئے جا سکتے ہیں۔

براہموس ایرو اسپیس کے سربراہ ڈاکٹر سیوا تھانو پلائی کے مطابق میزائل کی غوطہ لگانے اور پرواز کی صلاحیت کی آزمائش رواں ماہ کی گئی۔ بھارتی فوج دوسو نوے کلومیٹر فاصلے تک مارکرنے والے میزائل کیلئے با ضابطہ حکومت کو درخواست دیگی۔