بھارت(جیوڈیسک) بھارت بنگلہ دیشی قیدیوں کی حوالگی بارے معاہدے پر رضامند ہو گیا، آئندہ سال جنوری میں دستخط کر دیئے جائیں گے۔
بھارت اور بنگلہ دیش نے قیدیوں کے تبادلہ اور حوالگی بارے معاہدے کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قیدیوں کی حوالگی بارے اس معاہدے پر دستخط آئندہ سال جنوری میں بھارتی وزیر داخلہ ششل کمار سنڈے کے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر ہونگے۔
بھارت کے دورے پر موجود بنگلہ دیشی وزیر داخلہ اور ان کے بھارتی ہم منصب کے درمیان ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی حوالگی اور سفری معاہدے آر ٹی اے کے مسودوں پر دونوں جانب سے تفصیلی غور کیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ جنوری 2013 سے قبل اس معاہدے کو حتمی شکل دیکر اس پر دستخط کر دیئے جائیں گے۔