بھارت (جیوڈیسک) بھارت جانیوالے ہندو یاتریوں کو واہگہ بارڈر پر روک دیا گیا ۔230 ہندو یاتری واہگہ بارڈر پر امیگریشن حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے منتظر ہیں ۔جبکہ وزارت داخلہ کا اجازت نامہ دکھانے پر 2 خاندانوں کے 8 افراد کو جانے کی اجازت مل گئی.صوبہ سند ھ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ہندوں یاتریوں کو واہگہ کے راستے بھارت روانگی سے امیگریشن حکام نے روک دیا ۔ امیگریشن حکام اور ہندو یاتریوں کے نمائندوں میں مذاکرات جاری ہیں۔
امیگریشن حکام نے ہندو یاتریوں سے مقررہ مدت میں واپسی کی تحریری یقین دہانی مانگ لی ہیجب کہ ا میگریشن حکام کے مطابق حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کی اجازت سے کیا جائے گا ۔230 ہندو یاتریوں نے ایک ماہ کے لیے بھارت کے پانچ مختلف شہروں میں اپنے مذہبی مقامات کا دورہ کرناہیجس کی اجازت کے لیے وہ واہگہ بارڈ پر موجود ہیں ۔