بھارت : (جیو ڈیسک) بھارت کی ریاست جھاڑ کھنڈ کے وزیر اعلی ارجن منڈا ہیلی کاپٹر کے حادثے میں زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑ کھنڈ کے وزیر اعلی کا طیارہ رانچی ائیر پورٹ پر لینڈ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا جس میں وزیراعلی ارجن منڈا، ان کی اہلیہ میرا منڈااور ہیلی کاپیٹر کے کپتان کو معمولی چوٹیں آئیں۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد رانچی ائرپورٹ کو پروازوں کے لئے بند کردیا گیا۔ حکام نے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔