بھارت: دیوالی، ماحولیاتی آلودگی اور کچرے کے ڈھیروں میں اضافہ

india

india

نئی دہلی: بھارت میں ہندوں کے تہوار دیوالی پر بے تحاشہ پٹاخے پھوڑے جانے سے ماحولیاتی آلودگی اور کچرے کے ڈھیروں میں اضافہ ہوگیا۔ بھارت میں دیوالی تو گزر گئی مگر اپنے پیچھے ماحولیاتی آلودگی اور کچرے کے بڑے بڑے ڈھیر چھوڑ گئی ہے۔ یہ دارالحکومت دلی کی گلیاں اور سڑکیں ہیں جہاں کہیں چلے ہوئے پٹاخوں کے خول پڑے ہیں تو کہیں خالی ڈبوں کے ڈھیروں نے خاکروبوں کے کام میں اضافہ کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بے تحاشہ پٹاخے پھوٹنے سے فضا میں بارود کی بو الگ سے ناخوشگواری پیدا کررہی ہے۔
ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوالی کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں پٹاخے پھوڑنے اور آتش بازی سے فضا میں کثیف آلودگی پیدا ہوجاتی ہے جو سانس کی بیماریوں کا باعث بھی بنتی ہے۔ یہ سب اپنی جگہ مگر مذہبی تہوار ہونے کے باعث حکومت اس پر کوئی روک نہیں لگا سکتی۔