بھارت (جیوڈیسک)نئی دہلی بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے،کہیں لوگوں نے چھتریاں لے کے انجوائے کیا ، تو کچھ آگ سے ہاتھ تاپتے رہے۔بھارت کی شمالی ریاست اتر کھنڈ ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور برف باری بھی جاری ہے۔
برف باری سے پہاڑوں پر جمی برف کے حسین نظاروں نے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے اور گرم ملبوسات پہنے بچے بڑے سب ہی موسم کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ دوسری طرف رات میں آگ جلا کر سردی سے بچاو کی ترکیبیں بھی جاری ہیں۔