بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا، زمینی اور فضائی نگرانی کے نیٹ ورک کو منسلک کر کے حدود کی ریل ٹائم جاسوسی اور نگرانی کی جائیگی۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارت کی فوج نے اپنی جنگی صلاحیت بڑھانے اور دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے اسرائیل سے تین اواکس ارلی وارننگ سسٹمز خرید کر فضائیہ میں شامل کردئیے ہیں۔ جن سے زمین سے لائیو تصویر،آواز اور نقل حمل کو کسی ایک جگہ پر دیکھا جا سکے گا۔
اس کے علاوہ نگرانی کے مزید آلات شامل کئے جائینگے۔ جس سے بھارت کا زمینی اور فضائی جاسوسی کا نیٹ ورک مضبوط ہوجائیگا۔ اس سے پہلے پی تھری اورین سے مزید جدید طیارے پی اکاسی طیارے خردیدنے کا فیصلہ کرچکاہے۔ اس کا آرڈر امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کو دیا جا چکا ہے۔