بھارت (جیوڈیسک)بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک جبکہ 16 کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا جن میں 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس سپریٹنڈنٹ راجیش کمار نے بتایا کہ نیکام پور گاں میں گزشتہ شب ایک شاپ سے لوگوں نے شراب خریدی جو انتہائی زہریلی شراب تھی۔ شراب پینے سے ان افراد کی حالت بگڑ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 16 بے ہوش ہو گئے جن کو فوری طور پر مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ان میں سے 3 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔