ٹنڈو محمد خان: (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ بھارت سے بجلی حاصل کرنے کے منصوبے پر بات چیت چل رہی ہے، بہت جلد پیش رفت ہوگی۔ ٹنڈو محمد خان میں گرڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفت گو کر تے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ 28 مئی کو ہمارا وفد ایران کے دورے پر جارہا ہے، ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کے پروگرام کا منصوبہ لایا جائے گا۔ سید نوید قمر نے کہا کہ ٹنڈو محمد خان گرڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کر کے 15/ 30کی جگہ 20/26 ۔ MVA پاور ٹرانسفارمر کو 6کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ گیس کی جگہ فیول استعمال کرنے سے ہوتا ہے۔